شہرِ قائد کے علاقے نیو گولیمار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو گولیمار میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ پھول والی گلی میں پیش آیا۔ زخمیوں میں 1 مرد، 1 خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب پراسرار ڈرون طیارہ گر گیا
سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی افراد میں 45 سالہ وسیم، 35 سالہ امبرین اور 3 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
زخمیوں میں ام حبیبہ اور رباب کے علاوہ سمیع بھی شامل ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ گولیمار کے گھر میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ ہوا۔ زخمیوں میں شامل وسیم گھر کے باہر کھانے کا ٹھیہ لگاتے ہیں۔
بی ڈی یو کا کہنا تھا کہ وسیم نے گھر میں ہی کھانا تیار کیا جس کے دوران گیس کی فراہمی معطل ہوگئی اور وسیم غلطی سے چولہا بند کیے بغیر سونے چلا گیا۔ صبح اٹھتے وقت تک گھر میں گیس بھر گئی۔ آگ جلاتے ہی گھر دھماکے سے گونج اٹھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کھڑکیاں کھلی تھیں، جس کی وجہ سے گھر کے تمام افراد کی جانیں بچ گئیں، اگر کھڑکی سے گیس خارج نہ ہوتی تو شدید نقصان کا خدشہ تھا۔ وسیم شوہر، امبرین اس کی اہلیہ اور باقی ان کے بچے ہیں جو زخمی ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








