معروف گلوکارہ شکیرا جنہوں نے فٹبال ورلڈ کپ کے گانے سے شہرت حاصل کی، ان کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی تھیں کہ شاید وہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی افتتاحی تقریب میں پر فارم کریں گی، مگر اب شکیرا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس حوالے سے معذرت کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں اس حوالے بتایا گیا ہے کہ معروف گلوکارہ شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنیوالے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ شکیرا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایک رپورٹ یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلئے شکیرا سے کوئی بات چیت کی ہی نہیں گئی ہے۔
مزید پڑھیں:آئمہ بیگ کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ قیس پر ایک بار پھر دھوکہ دہی کا الزام
واضح رہے کہ 2010 میں معروف گلوکارہ نے مشہور زمانہ گانا ”واکا واکا“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا، تاہم اس کے بعد سے ان کے چاہنے والے فیفاورلڈکپ کے دوران شکیرا کی پرفارمنس کے متمی رہتے ہیں، مگر 2010کے بعد سے انہوں نے تاحال فیفا ورلڈ کپ کے لئے گانا نہیں گایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








