کراچی: پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر 208,300 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے ساتھ 178،584 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1969 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:عرب امارات کی افغان زلزلہ متاثرین کیلئے 38 ٹن طبی اور غذائی امداد
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بالترتیب 2,270 روپے فی تولہ اور 1,946.15 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








