اسلام آباد: جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3300 روپے کمی کے ساتھ 303000 روپے پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 259773 روپے ہوگئی۔

بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2887 ڈالر فی اونس (20 ڈالر کے پریمیم کے ساتھ) رہی جو کہ ایک دن میں 29 ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور یہ 3314 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








