پشاور: رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاور میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام کے وقت محکمہ اوقاف کی عمارت میں ہوگا جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
دوسری جانب اسپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کا امکان 2 مارچ 2025 کو ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے عام طور پر کراچی میں حبیب بینک پلازہ کی چھت پر اہتمام کیا جاتا تھا لیکن اس سال ملک میں ایک ہی روز روزہ اور عید کیلئے پشاور میں اجلاس بلایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








