کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں منگل کو 3,300 روپے کی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونا گزشتہ کاروباری روز 185,100 روپے میں فروخت ہونے کے مقابلے میں 181,800 روپے میں فروخت ہوا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 2829 روپے کم ہو کر 158,693 روپے کے مقابلے 155,864 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 145,469 روپے کے مقابلے کم ہو کر 142,875 روپے رہ گئی۔
فی تولہ قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 25.71 روپے اضافے سے 1800.41 ہوگئی۔
مزید پڑھیں:گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور 1,876 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ اس کی قیمت 1,871 ڈالر تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








