سعودی عرب نے بنگلا دیش کا حج کوٹا دوگنا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیش اور سعودی عرب نے حج کوٹہ سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت حج 1444ھ کے لیےبنگلہ دیش سے ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد عازمین کو حج کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے، یہ تعداد گزشتہ سال سے دوگنا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کے ساتھ بنگلہ دیش کے وزیر مذہبی امور فرید الحق خان نےرواں سال حج سے متعلق امور کی دستخطی  تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

دواؤں سے بیماری ختم نہیں ہوئی تو رنگوں سے علاج کروائیے

واضح رہے کہ سال 1443ھ مملکت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےعازمین کی تعداد محدودرکھی تھی اور بنگلہ دیش کو 60 ہزارعازمین کا کوٹہ ملا تھا جب کہ کورونا وبا سے قبل بنگلہ دیش کو تقریباً ایک لاکھ  20 ہزارعازمین  بھیجنے کی اجازت تھی۔

بنگلہ دیش کی حج ایجنسیز ایسوسی ایشن کے صدر شہادت حسین تسلیم نے جو سرکاری وفد کے رکن ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت رواں برس ایک لاکھ 27 ہزار 198 بنگلہ دیشی عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

قبل ازیں عازمین حج کے لیے عمر کی مقررہ  حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے جس کے باعث 65 سال یا اس سے زائد عمر عازمین کو بھی حج کے لیے مملکت آنے کی اجازت ہو گی۔

گزشتہ سال حج سیزن کے دوران عمر کی حد 65 سال سے کم مقرر تھی اور حج کی ادائی کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے عمر کی حد  کو منسوخ کرنے کی خبر کے بعد بنگلہ دیش سے آنے والے ممکنہ عازمین نے اس اقدام کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

جنوب ایشیا کے ملک بنگلہ دیش کے شمالی شہر راجشاہی سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ کسان اشرف عالم نےعمر کی حد کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں 2020 سے حج کرنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن کورونا وبا  کی پابندیوں کی وجہ سے سعادت حاصل نہیں کر سکا۔

Related Posts