کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج فی تولہ ایک ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے اور فی 10 گرام 857 روپے اضافے سے 146,500 روپے فی تولہ اور 125,600 روپے فی 10 گرام پر طے ہوئی۔
مجموعی طور پر، یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کی کمی واقع ہوئی کیونکہ زیر جائزہ مدت کے دوران پاکستانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 فیصد ریکور ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 1661 ڈالر ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں سونے کی قیمت دبئی کی مارکیٹ میں قیمت سے تقریباً 2000 روپے کم ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کی مجموعی شرح 30.62 فیصد پر پہنچ گئی، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1560 روپے اور فی 10 گرام 1337.44 روپے پر برقرار رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








