پاکستان میں سونا سستا! آج جمعرات 13 نومبر 2025 کی قیمت جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan on November 21, 2025
FILE PHOTO

پاکستان سمیت دنیا بھر کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔

بدھ کے روز سونے کی قدر میں کمی کے باوجود چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سونے اور چاندی کے یہ ریٹس آج سہ تک برقرار رہیں گے، اس کے بعد نئی قیمتوں کا اجراء ہوگا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق بدھ 12 نومبر 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے پر پہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، چاندی کی فی تولہ مقامی قیمت میں 81 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 5 ہزار 434 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 124 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے تک جا پہنچی تھی۔

Related Posts