پاکستان میں سونا مزید مہنگا! آج جمعرات 28 اگست 2025 کو فی تولہ قیمت کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan on November 21, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا۔

یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے بڑھنے کے رجحان کے عین مطابق ہے جہاں سونے کی طلب اور قیمت دونوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے پر جا پہنچی۔

Gold price

اس سے قبل منگل کے روز بھی فی تولہ سونا 900 روپے بڑھا تھا جس کے نتیجے میں اس وقت قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 390 ڈالر تک جا پہنچا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 53 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 68 روپے پر آ گئی ہے۔

Related Posts