قیمتیں مستحکم! آج پاکستان میں فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold rate in Pakistan sees Rs14,100 rise: October 17, 2025
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتیں ایک روز قبل ہونے والے ریکارڈ اضافے کے بعد مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ بھی 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر برقرار رہا۔

بدھ کے روز سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، جہاں فی اونس ریٹ 3,540 ڈالر رہا، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ ریٹ 4,315 روپے پر مستحکم رہا۔

Related Posts