پاکستان میں آج منگل 26اگست کو سونے کی قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge by Rs8,400 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

کراچی: ملک بھر میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی مستحکم رہی اور 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہفتہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی تھی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جہاں فی اونس نرخ 3 ہزار 371 ڈالر کے ساتھ 20 ڈالر کے پریمیم پر برقرار رہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 4 ہزار 121 روپے پر برقرار رہی۔

Related Posts