پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سے سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 2 ہزار 300 مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر بھی بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازی ترین نرخ کے مطابق آج 22 نومبر 2025 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔
جاری کردہ نرخ کے مطابق 22 قیراط فی 10 گرام سونا ایک ہزار 808 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے مقرر ہوئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔24 قیراط فی تولہ چاندی 48 روپے اضافے سے 5 ہزار 270 جبکہ 10 گرام چاندی 41 روپے اضافے سے 4 ہزار 518 روپے پوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ ریٹس؛
عالمی صرافہ بازار میں ایک اونس سونا 23 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 65 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قدر میں صفر اعشاریہ 48 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 49 اعشاریہ 98 ڈالر مقرر ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








