تین سعودی نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب ریلے میں پھنسے دو چینی انجینئرز کو بچایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صوبائی گورنر نے تینوں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ چینی سفارت خانے نے انہیں انعام نوازا جبکہ سرکاری مہمان کے طور چین کے دورے کی دعوت بھی دی۔
سعودی عرب کے صوبے ہائل میں شعیب بشرا میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں دو چینی انجینئرز کی گاڑی بہا کر وادی میں پھنس گئی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں افراد گاڑی میں بند ہو گئے اور مدد کے لیے پکار رہے تھے۔
Several Saudi youths rescued two Chinese engineers trapped in floodwaters. The next day, the governor met the rescuers, and the Chinese Embassy thanked them, offering round-trip tickets to China and Huawei products as gifts. pic.twitter.com/UHJ5QrQY5W
— China Perspective (@China_Fact) November 21, 2025
اسی دوران تین سعودی نوجوان، احمد ناصر العنزی، حمود مسامہ العنزی اور مبارک فریح العنزی وہاں سے گزر رہے تھے اور انہوں نے فوراً مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ احمد نے سب سے پہلے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود گاڑی پر چڑھ گیا۔ پانی کی تیز لہروں کے باوجود اس نے دونوں افراد کو یقین دلایا کہ وہ محفوظ رہیں گے اور انہیں باہر نکالنے کی کوشش شروع کی۔
احمد نے پہلے ایک شخص کو گاڑی سے نکالا اور پھر دوسرے کو بھی بچایا۔ اس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی دونوں افراد کو محفوظ جگہ پر لے گئے۔ اس پورے عمل کے دوران نوجوانوں نے اپنی جان کا بھی خطرہ مول لیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں احمد کو متاثرہ افراد کو تسلی دیتے اور ہمت بڑھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ نوجوانوں کی بہادری اور انسانیت کی تعریف کرنے لگے۔
اس واقعے کے اگلے دن ہائل کے گورنر نے احمد، حمود اور مبارک سے ملاقات کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ اس کے علاوہ چینی سفارت خانے نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں چین کے لیے ریٹرن ٹکٹ اور ہواوے کے تحائف دیے۔
سعودی سرکاری حکام نے کہا کہ یہ نوجوان سعودی عوام کی جرات، دوسروں کی مدد کرنے کی صلاحیت اور مہمان نوازی کی بہترین مثال ہیں۔انکے عمل نے نہ صرف ان افراد کی جان بچائی بلکہ سوشل میڈیا اور عوام کے دلوں میں ان کی بہادری اور انسانیت کے جذبے کو زندہ کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








