وفاقی وزارت تجارت نے چند ماہ کی غیر یقینی صورتحال کے بعد سونا اور زیورات کی برآمدات اور درآمدات دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔اس سے ایکسپورٹرز دوبارہ انٹرسٹمنٹ اسکیم کے تحت 120 دن کے لازمی مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نئے احکامات اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد جاری کیا گیا۔
نئے قواعد و ضوابط
وزارت تجارت کی SRO 2198(I)/2025 کے مطابق اب درآمدات اور برآمدات کے قوانین میں کئی ترامیم کی گئی ہیں؛
قانون میں سونے کے علاوہ قیمتی جواہرات (Gemstones) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
درآمدات اور برآمدات کے عمل میں بینک کے ایک ہی اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرانزیکشن لازمی کی گئی ہے۔
کسٹمز اسٹیشن بدلنے کیلئے اب متعلقہ کسٹمز افسر سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔
درآمدات کے دستاویزات کو اپوسٹل کنونشن 1961 کے تحت تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے جہاں قابل اطلاق ہو۔
سابق نوٹیفکیشن منسوخ
وزارت تجارت نے کہا کہ 6 مئی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن SRO 760(I)/2025 کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 2 ستمبر 2013 کے نوٹیفکیشن کے تحت سسپنشن کی مدت بھی ختم کر دی گئی ہے جس سے ایکسپورٹرز اب دوبارہ مکمل طور پر 120 دن کے فائدے کے اہل ہو گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








