بھارتی شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں نجی ایوی ایشن کمپنی میں کام کرنے والی 26 سالہ خاتون پائلٹ کے ساتھ مبینہ طور پر کمپنی کے 60 سالہ سینئر پائلٹ نے جنسی زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی نے بہادری سے اسے ناکام بنادیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون پائلٹ اور ملزم روہت شرن بنگلورو میں کمپنی کے کام کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے سی دوران ہوٹل کے کمرے میں شرن نے خاتون پر غیر اخلاقی طور پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی لیکن متاثرہ پائلٹ نے اپنی بہادری دکھاتے ہوئے مزاحمت کی اور موقع سے فرار ہو کر حیدرآباد واپس پہنچ گئی۔
خاتون پائلٹ کی بہادری
خاتون نے واپس پہنچتے ہی بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن جا کر شکایت درج کروائی۔ بیگم پیٹ پولیس نے پائلٹ روہت شرن کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم حدود کے معاملے پر مقدمہ بنگلورو کے ہلسور پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلسور پولیس اسٹیشن نے واقعے کی تحقیقات مقامی حکام کے ساتھ ملکر شروع کردی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کا یقین دلایا اور تمام شواہد اور گواہوں سے رابطہ کرکے تفتیش کو جلد مکمل کی جائے گی۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پیشہ ورانہ ماحول میں اعتماد اور حفاظت کس قدر اہم ہے۔ کمپنیوں کو چاہیے کہ دور دراز مقامات پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے حفاظتی پروٹوکول مضبوط کریں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








