ایک دن میں 6600 روپے کا ریکارڈ اضافہ، پاکستان میں آج سونے کی قیمت کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold Prices in Pakistan Reach Rs377,900 Per Tola on Sunday, September 7, 2025
(فوٹو؛ فائل)

بدھ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی کے اثرات کا عکس ہے، آج دوپہر کو نئی قیمتوں کے اعلان تک گزشتہ روز کی قیمتوں پر کاروبار ہوگا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہو کر 349400 روپے تک پہنچ گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 5659 روپے کے اضافے کے بعد 299554 روپے ہو گئی ہے جو اس سال کا ایک اہم مالیاتی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے ایک روز قبل یعنی منگل کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے قیمت 342800 روپے تک پہنچی تھی تاہم بدھ کے اضافے نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں فی اونس قیمت 3310 ڈالر تک جا پہنچی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔ اس طرح عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 66 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 56 روپے کے اضافے سے 3466 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال نے قیمتی دھاتوں کی طلب کو بڑھا دیا ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

Related Posts