پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں زبردست اور نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
ملک میں آج جمعہ کے روز خالص 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے سے 2,35,500 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام خالص 24 قیراط سونے کی قیمت 2,486 روپے اضافے سے 2,00,000 روپے کی حد کو عبور کر کے 2,01,903 روپے پر پہنچ گئی۔
خالص 24 قیراط چاندی کی قیمت بھی 50 روپے فی تولہ اضافے سے 2850 روپے فی تولہ ہو گئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے بڑھ کر 2443.41 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:سندھ بھر میں نئی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا، جمعہ کو سونے کی فی اونس قیمت US$4 سے بڑھ کر US$1,911 تک پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








