سندھ کے اسپتالوں میں پان، گٹکے اور سگریٹ پرپابندی عائد کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے اسپتالوں میں پان، گٹکے اور سگریٹ پرپابندی عائد کردی گئی
سندھ کے اسپتالوں میں پان، گٹکے اور سگریٹ پرپابندی عائد کردی گئی

کراچی: نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے صوبے میں ڈیوٹی اوقات کے دوران گٹکا، مین پوری اور سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے سرکاری دفاتر اور اسپتالوں کے احاطے میں صحت کے عملے کی جانب سے گٹکا اور سگریٹ کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا۔

محکمہ صحت کے ملازمین کو ڈیوٹی اوقات میں گٹکا، سگریٹ اور مین پوری کھانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے متعلقہ محکموں کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے لسبیلہ کے قریب سیوریج لائن میں دھماکہ، 8 افراد زخمی، متعدد دکانیں تباہ

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ مگر کراچی کے بعض علاقوں میں تاحال گٹکا اور مین پوری کھلے عام فروخت ہورہے ہیں۔

Related Posts