سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، چھ دن میں تین ہزار روپے اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں شدید عدم استحکام اور مسلسل گرانی کے بعد اب سونا بھی مہنگائی کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے، چھ دن میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس دام ایک ہزار 840 ڈالر پر مستحکم رہے۔

انٹر نیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام ہر روز ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک ہزار 243 بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 243 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کے بھاؤ 1560 جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1337 روپے پر برقرار رہی ہے۔

Related Posts