سونا 2 روز کی مہنگائی کے بعد پھر سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: رائٹرز)

ملک بھر میں 2 روز کی مہنگائی اور قیمت میں 4ہزار900روپے کے اضافے کے بعد سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 862روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونا بھی سستا ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 772روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونا 3لاکھ 89ہزار 970 روپے فی 10گرام ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سونا 9ڈالر فی اونس کی کمی سے نئی سطح 3 ہزار 425ڈالرز فی اونس تک آگیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹس میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ چاندی 52روپے کی کمی سے 6 ہزار 848روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کی کمی سے 5 ہزار 871روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Posts