عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 26, 2025
FILE PHOTO

ملک میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی شرح میں کمی کے باعث سامنے آئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے پر آگیا۔

مزید یہ کہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 571 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 854 روپے رہ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 750 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 26 روپے کمی کے ساتھ 4 ہزار 663 روپے پر جبکہ 10 گرام چاندی 22 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 997 روپے پر فروخت ہوئی۔

اب کرائے پر رہنے والے بھی اپنا گھر بنائیں! اسٹیٹ بینک کی میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

بین الاقوامی سطح پر بھی چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس نرخ صفر اعشاریہ 26 ڈالر گھٹ کر 44اعشاریہ 36 ڈالر پر آگئے۔

Related Posts