قیمتیں مزید گرگئیں! پاکستان میں آج جمعہ 24 اکتوبر کو ملک میں سونے کے ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 27, 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں میں زرد دھات کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے، یہ قیمتیں آج سہ پہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 ہزار 751 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 981 روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 35 امریکی ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 110 روپے اور 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 381 روپے برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بدستور 49اعشاریہ 26 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز بدھ کے دن بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی و عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی منڈی میں مسلسل مندی کا رجحان جاری ہے۔

Related Posts