لاہور نے دہلی سے دنیا کے آلودہ ترین شہر کا اعزاز چھین لیا، دبئی بھی 10سب سے آلودہ شہروں میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore surpasses Delhi to become world’s most polluted city again
ONLINE

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور نے ایک بار پھر تمام بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ آلودہ شہر کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔

فضائی معیار کے عالمی اشاریے کے مطابق لاہور کا اعداد و شمار 340 تک پہنچ گیا جو کہ خطرناک حد قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی 219 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کلکتہ 190 کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 167 کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 160 کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اسی فہرست میں چین کا بیجنگ چھٹے نمبر پر 157، کویت سٹی ساتویں پر 155، دبئی آٹھویں پر 153، بحرین کا دارالحکومت منامہ نویں پر 134 اور یوگنڈا کا شہر کمپالا دسویں نمبر پر 129 کے ساتھ شامل ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی فضلے اور فصلوں کی باقیات جلانے کے اثرات شامل ہیں۔

فضائی معیار میں مسلسل گراوٹ نے بچوں، بوڑھوں اور سانس کے مریضوں کے لیے شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

حکومتی اقدامات اور عوامی آگاہی مہمات کے باوجود لاہور ہر سال سردیوں کے موسم میں دھوئیں اور گردوغبار کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

سموگ کی موٹی تہہ نہ صرف حدِ نگاہ کم کر دیتی ہے بلکہ شہریوں میں سانس کی بیماریوں، کھانسی اور آنکھوں میں جلن جیسے مسائل میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

تازہ فضائی معیار کے عالمی اشاریے کے مطابق دبئی دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی کا فضائی معیار 153 ریکارڈ کیا گیا جو کہ ’’غیر صحت مند‘‘ درجہ میں شمار ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجوہات تیز شہری ترقی، بھاری ٹریفک کے دھوئیں اور تعمیراتی سرگرمیوں سے اٹھنے والی گردوغبار ہیں۔

جدید انفراسٹرکچر اور ماحول دوست منصوبوں کے باوجود دبئی کو فضائی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

Related Posts