پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی

کراچی: پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں منگل کے روز 100 روپے کی کمی دیکھی گئی اور گزشتہ روز اس کی فروخت 164,000 روپے کے مقابلے میں 163,900 روپے پرکی گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی ہوئی اور 140,604 روپے کے مقابلے 140,518 روپے پر فروخت ہوا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 128,886 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 128,808 روپے ہوگئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1780 روپے اور 1526.06 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 72.73 پوائنٹس کی مندی

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19 امریکی ڈالر کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت 1775 ڈالر میں فروخت ہوئی جبکہ اس کی فروخت 1794 ڈالر تھی۔

Related Posts