کراچی میں پولیس نے غیرملکی ایجنسیوں کے لیے فنڈنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ قاسم کالونی میں کارروائی کے دوران غیرملکی ایجنسیوں کے لیے فنڈنگ کرنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اداروں پر تنقید، شہباز گِل کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا
عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر بناکر غیرملکی تنظیموں کو فراہم کرتے تھے۔ ملزمان سے دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








