کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے تک بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھ رہی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے فی دس گرام ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2ہزار56ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے کہ آج سے 1 ہفتہ قبل ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 12 ہزار 400روپے فی تولہ ہوگئی تھی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمت کم رہی۔
آج سے 8روز قبل ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ 2 لاکھ 12ہزار400روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1 ہزار 115روپے کا اضافہ ہوا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 16فروری کے روز 1ہزار115روپے کے اضافے سے 1لاکھ 82 ہزار 99روپے تک جا پہنچا جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 2025 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








