سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ؟ نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا ہوش ربا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400روپے فی تولہ تک جا پہنچی جو تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 714روپے  کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 684روپے تک جا پہنچی۔ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس تک جاپہنچی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کم و بیش 9ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ مقامی جیولرز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts