خریداروں کیلئے خوشخبری! پاکستان میں سونا سستا، آج کی قیمت جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold rate in Pakistan sees Rs14,100 rise: October 17, 2025
FILE PHOTO

پاکستانی صرافہ بازار میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کی عکاسی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے مقرر کی گئی۔ یہ کمی گزشتہ روز ہونے والے 300 روپے کے اضافے کے بعد آئی جب فی تولہ قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی جو 1714 روپے کی گراوٹ کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آنے والی تبدیلی کا براہ راست اثر ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کمی کے ساتھ 3,303 ڈالر پر پہنچ گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کم ہو کر 3,900 روپے پر آ گئی ہے۔

صرافہ بازار سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رجحان سونے اور چاندی کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ منسلک ہے اور آئندہ دنوں میں مزید کمی یا استحکام کا دار و مدار بین الاقوامی مالیاتی حالات پر ہوگا۔

Related Posts