پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 2ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 57ہزار 2سو روپے ہو گیا جبکہ دس گرام 24 قیراط سونا ایک ہزار 7سو 15روپے اضافے کے بعد 3لاکھ 6ہزار 241روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک ہزار پانچ 273روپے کے اضافے کے بعد 2لاکھ 81ہزار 731روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت 20ڈالر بڑھ کر 3ہزار 345ڈالر فی اونس ہو گئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی مقامی اور عالمی سطح پر اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط چاندی 78روپے بڑھ کر چار ہزار تیرہ روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام 24 قیراط چاندی 70روپے کے قریب بڑھ کر تین ہزار چار سو چالیس روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی فی اونس چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 78 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد یہ قیمت 37اعشاریہ اسی ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








