سوشل میڈیا پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں میں آج (22 اگست کی) رات سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
وائرل پیغام میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلفٹن، ہاکس بے اور سی ویو جیسے علاقوں سے دور رہیں، قیمتی سامان محفوظ کر لیں اور گھروں کے اندر ہنگامی تیاری رکھیں۔
تاہم ویدر اپڈیٹس نامی فیس بک پیج نے اس کو افواہ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ کراچی میں سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔
ویدر اپڈیٹس کا کہنا ہے کہ مون سون کا سونامی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ سونامی صرف اس وقت آ سکتا ہے جب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ آئے اور زلزلوں کی پیش گوئی ممکن نہیں ہے۔
ویدر اپڈیٹس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند اداروں کی اطلاعات پر انحصار کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








