ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ! آج فی تولہ قیمت کتنی بلندی پر پہنچ گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge by Rs8,400 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

کراچی: پیر 8 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں جاری کردی گئیں۔ سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔

ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 84 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 230 روپے مہنگا ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام کی قیمت میں 4 ہزار 795 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو ملی جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 552 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 23 روپے کے اضافے کے بعد 4 ہزار 338 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 3 ہزار 715 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر چاندی 0.23 ڈالر فی اونس مہنگی ہوئی۔

گزشتہ روز اتوار 7 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے پر مستحکم رہا۔ ہفتہ اور اتوار کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں نرخ یکساں رہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی تھی۔

10 گرام سونا بھی 1 ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگیا تھا۔ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت ایک نیا ریکارڈ تھا۔

Related Posts