بہاولنگر میں خواجہ سرا سے جنسی زیادتی، پیسے بھی چھین لئے، دونوں ملزمان کا انجام کیا ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Two Bahawalnagar men booked for raping, looting transperson
FILE PHOTO

بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو نوجوانوں نے خواجہ سرا کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار بھی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا شادی کی تقریبات میں پرفارم کرکے روزگار کماتا ہے اور 9 ستمبر کو اپنے گھر علامہ اقبال ٹاؤن میں موجود تھا جب چک 314ایچ آر کے دو افراد اسے شادی میں شرکت کی دعوت دینے کے بہانے وہاں پہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ملزم نے خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی کی جبکہ دوسرا پہرہ دیتا رہا۔ متاثرہ شخص کے شور مچانے پر قریبی رہائشی وہاں پہنچ گئے جس پر دونوں ملزمان نقدی، کاغذات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

بعد ازاں پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خواجہ سراؤں کے خلاف پرتشدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

جولائی میں کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں 21 سالہ علی خان کو اس کے والد نے خواجہ سرا برادری سے تعلقات رکھنے پر قتل کردیا تھا۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد کے مطابق، ملزم عبدالغفار خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس نے اپنے بیٹے کو کدال کے وار سے قتل کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ والد اپنے بیٹے کی خواجہ سرا برادری سے دوستی پر شدید برہم تھا۔

Related Posts