ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے (24 قیراط) کی فی تولہ قیمت 4000 روپے اور 34296 روپے فی 10 گرام اضافے کے ساتھ بالترتیب 208,000 روپے اور 178,326 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 1959 ڈالر پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

پاکستان میں حال ہی میں جاری سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال اور ہوشربا مہنگائی کے درمیان سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے، لوگ محفوظ سرمایہ کاری کے لئے سونے کو خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Related Posts