لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: جمعرات کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی کے دوران مخالف فریق نے ایک مرد اور خاتون کو مبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

حکام نے مقتولین کی شناخت صغرا بی بی اور محمد امین کے نام سے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی سیشن کورٹ میں سماعت کے لئے آنے والے جوڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کیوں ہوئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں متاثرین ایک کیس کے سلسلے میں عدالت میں موجود تھے جس میں ان کے خاندان کے تین افراد کو جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا۔

تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر عدالت کے احاطے میں پہنچی اور مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:شہری کی خودکشی کا معاملہ، ایف آئی اے نے آن لائن لون ایپس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

گزشتہ سال لاہور میں نامعلوم ملزمان نے دو ماہ کی بچی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا اور اس کے والد اور والدہ کو ان کی رہائش گاہ کے واش روم میں ان کے ہاتھ پیٹھ کے پیچھے باندھ کر ذبح کر دیا گیا تھا۔

Related Posts