پاکستان میں منگل 5 اگست 2025 کو سونا سستا ہوگیا، آج فی تولہ قیمت کہاں تک گرگئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold price in Pakistan rises after 5-day decline
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن کے مسلسل اضافے کے بعد منگل کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 15 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 3,353 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3971 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی نئی قیمت 3404 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر طلب میں کمی اور سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی کے باعث آئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ مقامی مارکیٹ میں طلب بڑھنے کا نتیجہ ہے۔

Related Posts