بھارتی فلم دھڑک 2 او ٹی ٹی پر کب ریلیز ہوگی؟ مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

Will Dhadak 2 have an OTT release?
ONLINE

ممبئی: رومانوی ڈرامہ فلم دھڑک 2 سینما گھروں کی زینت بننے کے بعد ایک معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا امکان ہے۔ سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی جوڑی پر مبنی یہ فلم دھرم پروڈکشنز کی جانب سے پیش کی جانے والی اہم ریلیز شمار کی جا رہی ہے۔

فلم کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ حقوق نیٹ فلکس نے حاصل کر لیے ہیں۔ اگرچہ او ٹی ٹی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاتاہم فلمی صنعت کے تجزیہ کاروں کے مطابق عام طور پر ایسی فلمیں اپنی سینما ریلیز کے 60 دن بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آتی ہیں۔ اس اعتبار سے امکان ہے کہ دھڑک 2 اکتوبر 2025 کے اوائل میں نیٹ فلکس پر دستیاب ہو گی۔

فلم کی ٹیم اور تخلیق کار:
دھڑک 2 کی ہدایتکاری اور کہانی شازیہ اقبال نے دی ہے۔ فلم کو کرن جوہر، اوومیش کے آر بنسل، ہیرو یش جوہر، اپوروا مہتا، منو اروڑا اور سومن مشرا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم دھرم پروڈکشنز، زی اسٹوڈیوز اور کلاؤڈ 9 پکچرز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

 

یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی تمل فلم پری ییرم پریمائل کا آفیشل ری میک ہے۔ فلم میں سوربھ سچدیوا اور دیکشا جوشی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی موسیقی شریاس پورنک نے ترتیب دی ہے جبکہ گیتوں کے بول سدھارتھ گریما نے لکھے ہیں۔ سنیماٹوگرافی کے فرائض سیلوسٹر فونسیکا نے انجام دیے ہیں اور سنگیت ورغیس نے ایڈیٹنگ کی ہے۔

یاد رہے کہ ابتدا میں فلم کی ریلیز 22 نومبر 2024 رکھی گئی تھی تاہم اسے مؤخر کر کے اب 2025 میں ریلیز کیا گیا ہے۔

Related Posts