ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ پر فروخت ہونے لگا۔ اس سے قبل بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی مانگ کم ہوگئی ہے۔ 11 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 43 ہزار 500روپے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی تھی۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا۔

آج سے 7 روز قبل عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر تک کم ہوگئی جس سے سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 312 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت عدم استحکام کا شکار ہے۔

پاکستان میں 8 مئی کو 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کی کمی ہوئی تھی، نئی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے کا ہوگیا تھا۔

Related Posts