جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے ہتکِ عزت قانون 2024 نافذ کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

جعلی خبریں
(فوٹو: یورو نیوز)

لاہور: پنجاب میں من گھڑت، جعلی اور جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت کا ہتک عزت قانون 2024 لاگو کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون کا اطلاق پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی ان جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہوگا جس سے کسی فرد یا ادارے کا تشخص خراب ہوتا ہو۔

پنجاب حکومت کے مجوزہ قانون کا اطلاق ان جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے کیا جائے گا جو کسی شخص کی پرائیویسی اور پبلک پوزیشن کو خراب کرنے کیلئے پھیلائی جائیں گی۔

حکومت کا پہلے سے نافذ ہتک عزت آرڈینس 2002 اس قانون کے اطلاق کے بعد تبدیل ہو جائے گا۔پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون 2024 کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔

ہتک عزت بل 2024 اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا۔ کمیٹی ہتک عزت بل 2024 ہر اپنی سفارشات آئیندہ دو روز میں پیش کرے گی۔

کمیٹی کی سفارشات کے بعد بل صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کا اطلاق صوبے میں فی الفور کردیا جائے گا۔

Related Posts