خواجہ آصف نے گوادر منصوبے کی عدم تکمیل کی ذمہ داری کراچی پر ڈال دی

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گوادر منصوبے کی عدم تکمیل کی ذمہ داری کراچی پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر منصوبہ مکمل نہ ہونے میں کراچی کا مافیا ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ گوادر منصوبہ مکمل نہ ہونے میں کراچی کا مافیا ملوث ہے، اگر کراچی پورٹ کے متبادل کوئی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے تو یہ مافیا اسے مکمل نہیں ہونے دیتا۔ کراچی پورٹ سالانہ کرپشن کا تخمینہ 4 ہزار ارب ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدگی میں بھارت کا ہاتھ ہے، اور کچھ لوگوں پر ہمسایہ ملک نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، نریندر مودی عالمی توجہ سری نگر سے ہٹا کر مظفر آباد کی طرف موڑنا چاہتا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات کو درست تسلیم کرتا ہوں، حکومت نے مسائل حل کردئیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پرمعافی نہ مانگنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانے کو کاروبار بنا لیا۔میں قومی اسمبلی میں تقریر پر معافی نہیں مانگوں گا۔ پی ٹی آئی کے لوگ اتنے گھناؤنے جرائم کے بعد بھی معذرت نہیں کر رہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ توشہ خانے سے چیزیں اور لوگوں نے بھی لی ہیں لیکن عمران خان واحد آدمی ہے جس نے اسے کاروبار بنایا اور پھر کروڑوں روپے بھی کمائے۔ میں نے زکوٰۃ کی رقم سے سرمایہ کاری کا الزام عائد کردیا تو مجھ پر کیس کردیا اور اب بانی پی ٹی آئی خود عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔ میں حاضر ہوجاتا ہوں۔

Related Posts