سونے کی قیمت میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کا اضافہ، 9دسمبر2025 کو فی تولہ قیمت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں پیر کے روز ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا، اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتیں مہنگی ہونے کے باعث چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔ گزشتہ روز جاری کردہ ریٹس آج دوپہر تک کارآمد رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق پیر 8 دسمبر 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 1 ہزار 372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے کی سطح پر آگئی ۔

پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 1,258 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 762 روپے میں دستیاب ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے ساتھ 6,102 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے بڑھ کر 5,231 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی صرافہ بازار

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جہاںایک اونس سونا 16 ڈالر اضافے سے بڑھ کر 4,214 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.30 ڈالر بڑھ کر 58.30 ڈالر ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یہ نرخ مکمل طور پر انٹربینک ریٹ اور عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے گئے تھے۔

Related Posts