ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ساڑھے 8000روپے فی تولہ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 500سے بھی زائد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 8ہزار600روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، 7روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں ملک بھر میں 10گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 13 ہزار 118روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس سے قبل ہفتہ وار بنیادوں پر سونے کی قیمت 4لاکھ 5 ہزار 745روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ اس طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 7ہزار 373روپے کا اضافہ ہوا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب اس کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 509ڈالرز سے بڑھ کر 4 ہزار 595 ڈالرز فی اونوس تک جا پہنچی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے چاندی کی قیمت 8 ہزار 465روپے سے بڑھ کر 9 ہزار 482روپے فی تولہ کی سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح چاندی کی قیمت میں 7روز کے دوران مجموعی طور پر 1ہزار 17روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








