کراچی: ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں منگل کو 4,300 روپے کی کمی ہوئی اور سونا 204,300فروخت کے مقابلے میں 200,000 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت بھی 175,154 روپے کے مقابلے میں 3,686 روپے کم ہو کر 171,468 روپے ہو گئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 160,558 روپے سے کم ہو کر 157,179 روپے ہو گئی۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2,230 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے کمی سے 1,911.86 ہوگئی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 331پوائنٹس کا اضافہ
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ کاروباری روز 1,870 ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 1 امریکی ڈالر کم ہوکر 1,869 امریکی ڈالر ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








