کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر اور قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، نئی ذمے داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکتا، جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا، سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہناتھا کہ ابھی میری کافی کرکٹ باقی تھی، قومی ٹیم میں آنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن کوشش ہوگی کہ لیگ کرکٹ کھیل سکوں۔

بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابراعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کا پشاور زلمی میں آنا خوش آئند ہے،بابر اعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے، قومی کپتان اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور بابر کریں گے،کامران اکمل نے کہا کہ 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ اس مرتبہ کون گنگنائے گا؟ گلوکار کا نام سامنے آگیا

کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں کوئی خامی نہیں، وہ بتدریج بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے،اس پر کام کر رہے ہیں، لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں، بابر اعظم کواس حوالے سے بتایا بھی ہے،کپتانی میں خامیوں کو دور کرنے پر بھی بات کی ہے۔

Related Posts