بارشوں کی برکت، رواں سال فصلوں کی اچھی پیداوار متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

 مون سون کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے خریف کی فصلوں کا منظرنامہ بہتر ہوگیا ہے اور فصلوں کی اچھی پیداوار کی توقع کی جارہی ہے۔

موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کپاس، دھان، گنا اور مکئی کی کاشت کے لیے پانی کی قلت ختم ہوگئی ہے اور مطلوبہ مقدار میں پانی میسر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 58 افراد جاں بحق

وزارت قومی غذائی تحفظ  و تحقیق کے  ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مئی تاجون کے درمیان  خریف کی فصلوں کی کاشت کے لیے 40فیصد کم  مقدار میں پانی  دستیاب تھا۔

حکومت پاکستان کی سینٹرل کاٹن کمیٹی کے نائب صدر محمد علی تالپور کا کہنا تھا کہ جاری بارشوں کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں کپاس کی پیداوار بڑھ کر ساڑھے 9 سے 10ملین گانٹھوں تک ہونے کی توقع ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ  اگر موسلادھار بارشوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو  یہ کپاس کی فصل کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں عام طور پر گنا  اور چاول کی ضروت سے زائد  پیداوار ہوتی ہے۔

محمد علی تالپور کے مطابق ملک میں 9.8 ملین ٹن چاول اور 7.8 ملین ٹن گنا پیدا ہوتا ہے۔

Related Posts