پاکستانی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہوا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 238 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت کی 8 ہزار 900 روپے کمی سے 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں7ہزار 630 روپے کمی ہوئی جسکے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 6 ہزار 995 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 81 ہزار 220 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قدر میں 238 روپے کمی آئی ہے جس کے بعد ایک تولہ چاندی 7 ہزار 811 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 204 روپے کمی سے 6 ہزار 696 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 89 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک اونس سونا 4 ہزار 627 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








