افغانستان سے بلا اشتعال جارحیت: پاک فوج کی بھرپور کارروائی، طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان
(فوٹو: آن لائن)

پاک فوج نے افغانستان سے ہونے والی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کردی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں دشمن کی چوکیاں تباہ کیں اور سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ اور گاڑی کے علاوہ دیگر تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کیلئے عزم غیر متزلزل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران گھوسٹ اکاؤنٹ سے بھارت اور افغانستان جیسے ممالک پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا آپریشن میں ملوث نکلے۔  خطے کے امن کے خلاف  سازش بے نقاب ہو گئی۔

مارچ کے دوران سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی۔

Related Posts