صارفین کے لیے خوش آئند خبر؛ ایل پی جی فی کلو 18 روپے سستی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mafia jacks up LPG price ahead of Ramadan
(فوٹو؛ فائل)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی (مائع پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست 2025 سے ایل پی جی فی کلو 17 روپے 73 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے قومی سطح پر ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے سے کہیں کم ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ گھریلو سلنڈر (11.8 کلوگرام) کی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2750 روپے 60 پیسے تھی۔

ایل پی جی کی قیمت میں یہ کمی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو گھریلو اخراجات میں کسی آسانی کی اشد ضرورت تھی۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں، جہاں ایل پی جی باورچی خانوں کا بنیادی ایندھن ہے، یہ فیصلہ کسی ریلیف سے کم نہیں۔

اوگرا کے ذرائع کے مطابق قیمت میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایل پی جی نرخوں میں نرمی اور مقامی سطح پر بہتر انتظامات کا نتیجہ ہے، جس کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا گیا ہے۔

Related Posts