سولر پینل کی آڑ میں اربوں روپوں کی منی لانڈرنگ؛ 111 ارب روپے جرمانہ، 327 کنٹینرز بھی روک لیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں شمسی پینلز کی درآمد کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے والی کمپنیوں پر اربوں روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔ ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے ڈائریکٹر کی تحقیقات کے بعد 13 جعلی درآمد کنندہ کمپنیوں پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے جرمانے نافذ کیے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ان جعلی کمپنیوں نے جھوٹے دعووں کے ذریعے شمسی پینلز کی درآمد ظاہر کر کے 120 ارب روپے غیر ملکی اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔ اس دھوکہ دہی کے نیٹ ورک نے جعلی دستاویزات کے ذریعے 140 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (یف بی آر)  نے مزید بتایا کہ یہ 13 دھوکہ باز کمپنیاں پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں قائم ہیں۔

دریں اثنا، کراچی کے مختلف بندرگاہوں پر 327 کنٹینرز میں موجود شمسی پینلز کو روک لیا گیا ہے، جن کی نیلامی سے حکومت کو ڈیڑھ ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

Related Posts