کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر کے دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان جاری، 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات

مزید برآں محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ 14 یا 15 اپریل سے گرمی کی ایک اور لہر شہر کو متاثر کرے گی۔

دوسری جانب رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ۔

Related Posts